ورجینیا کے الکشن مین وہٹنگ نومبر ٢٠٢٣

اس سال ورجینیا میں، اسٹیٹ ہاؤس آف ڈیلیگیٹ، اسٹیٹ سینیٹ اور مقامی دفاتر جیسے کہ بورڈ آف سپروائزرز اور اسکول بورڈز، الکشن کے لیے تیار ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٢٠١٧ میں، ورجینیا ہاؤس کی سیٹ کا فیصلہ پرچی نکال کر کیا گیا تھا کیونکہ الیکشن کا نتیجہ برابر تھا؟  ریپبلکن امیدوار نے ٹائ بریکر جیت لی جس کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی کو ورجینیا کی قانون سازی مجلس میں کم مارجن سے فتح حاصل ہوئ – کیونکہ ان کا جنرل اسمبلی کے دونوں چیمبرز پر کنٹرول تھا، وہ ترقی پسند قانون سازی کو روک سکے تھے جیسے کہ گن کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور کم از کم اجرت میں اضافے لانا۔

ایشیائی امریکی  ووٹنگ کا ایک اہم بلاک ہیں اور حالیہ الکشن میں ان کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ریپراڈکٹو رائٹس، تعلیم، گن کنٹرول کے بہتر قوانین اور ووٹنگ رائٹس جیسے اہم مسائل  ورجینیا کے ایشین امریکیوں کے لئے اہم ہیں۔ اسی وجہ سے ورجینیا کے ایشیائی امریکیوں کو اس الیکشن میں اپنی آواز بلند کرنی ہو گی۔

آپ کا ووٹ آپ کے سب سے اہم مطالبے کا اظہار ہے۔ ہمارے حقوق کی حفاظت اور ملک میں ترقی کے لئے، ایشین امریکی ووٹرز کو ان امیدواروں کے لئے ووٹ دینا ضروری ہے جو مزدوروں،کمیونٹیز آف کلر، مہاجرین، خواتین اور نوجوانوں کی پرواہ کرتے ہیں،

٢٠٢١ میں جو ریڈسٹرکٹںگ ہوی تھی اس کی وجہ سے اب نئی انتخابی حدود کھینچ دی گئ ہیں۔ اپنے نئے پولنگ کے مقامات، ضلعی نمبر تلاش کریں، اور معلومات حاصل کریں کے کون سے سیاستدان اور کن سیاستدانوں کی سیٹ اس الکشن میں بیلٹ پر ہے۔ ہماری چیک لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ دینے کا منصوبہ بنائیں۔

چیک لسٹ: کیا آپ ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں؟

ووٹ دینے کے لیے رجسٹر کریں یا اپنی موجودہ رجسٹریشن کی حیثیت چیک کریں۔

١

اپنا ضلع ڈھونڈیں اور جانئے کہ آپ کے بیلٹ پر کون ہے۔

٢

منصوبہ بنائیں کہ آپ کیسے اور کب ووٹ دیں گے۔

٣

اپنے خاندان والوں  اور دوستوں کو ووٹ دالنے کو کہیں۔

٤

٢٢ ستمبر

ذاتی طور پر ابتدائ ووٹنگ کا پہلا دن

٤ نومبر

ذاتی طور پر ابتدائ ووٹنگ کا آخری دن

٧ نومبر

الکشن کا دن

ووٹ کے لیے ریجسٹر کریں یا اپنی ووٹر ریجسٹریشن کو اپڈیٹ کریں

اگر آپ نے گھر بدلا ہے یا اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اپنی ووٹر ریجسٹریشن کو اپڈیٹ کریں۔
اگر آپ کے پاس ورجینیا کا ڈرائیور لائسنس یا اسٹیٹ شناختی کارڈ نہیں ہے تو آپ ان طریقوں سے ریجسٹر کر سکتے ہیں

ووٹ دینے کے لئے ریجسٹر اور اپنی ووٹر کی معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا آخری دن ١٦ اکتوبر ہے۔
ووٹر ریجسٹریشن بھیجنے کے بعد آپ کو میل میں اطلاح ملے گی جس میں آپ کی رجسٹریشن کی حیثیت کی تصدیق ہوگی۔ اگر آپ کو کوئی خط نہی ملے تو اپنا ووٹر ریکارڈ آن لائن چیک کریں یا اپنے مقامی رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی درخواست پر کارروائی ہو گئی ہے۔
اگر آپ ووٹر کے اندراج کی آخری تاریخ تک ووٹر ریجسٹریشن نہ کر سکیں ، تو اسی دن رجسٹریشن آپ کو عارضی بیلٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن عارضی بیلٹ کو فوری طور پر شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس کے لئے آپ کی شناخت یا اہلیت کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

ورجینیا اسٹیٹ سینیٹ

اسٹیٹ ہاؤس آف ڈیلیگیٹس

ورجینیا اسٹیٹ سینیٹ کے ٤٠ اراکین ہیں۔ ہر سینیٹر کو ٤ سال کی مدت کے لئے مخصوص اور الگ ضلع سے منتخب کیا جاتا ہے۔ سینیٹ ورجینیا کی جنرل اسمبلی کا ایوان بالا ہے جو ریاستی قوانین بنانے اور ریاستی بجٹ قائم کرنے کے لئے ہاؤس اور گورنر کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ سینیٹ پالیسی، مشاورتی، اور نگران عہدوں پر گورنر کی تقرریوں کی تصدیق کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔

ورجینیا ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے ١٠٠ اراکین ہیں۔ ہر ڈیلیگیٹ کو ٢ سال کی مدت کے لئے مخصوص اور الگ ضلع سے منتخب کیا جاتا ہے۔ ہاؤس آف ڈیلیگیٹس ورجینیا کی جنرل اسمبلی کا ایوان زیریں ہے جو ریاستی قوانین بنانے اور ریاستی بجٹ قائم کرنے کے لئے سینیٹ اور گورنر کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

ہاؤس اور سینیٹ کی ذمہ داریاں

  • اپنے ضلع کے لوگوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں، اور ان کے بہترین مفادات کی وکالت کریں
  • تعلیم، صحت، سماجی خدمات، اور عوامی تحفظ سمیت تمام معاملات پر فیڈرل قوانین بنائں
  • صدر یا دوسرے فیڈرل افسر کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کریں
  • اگر الیکٹورل کالج کا نتیجہ برابر ہو تو صدر کا انتخاب کریں

بورڈ آف سپروائزرز

بورڈ آف سپروائزرز وہ ادارہ ہے جو کاؤنٹی گورنمنٹ کی نگرانی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی  بناتا ہے کہ عوامی خدمات کو موثر طریقے سے فراہم کیا جا رہا ہے یا نہی۔

ہر کاؤنٹی کے بورڈ آف سپروائزرز کی سیٹوں کی  تعداد فرق ہیں اور یہ بھی کہ کتنی سیٹیں ضلع اور/یا پوری کاؤنٹی سے منتخب ہوں گی۔ مزید معلومات کےلئے اپنی کاؤنٹی کی ویب سائٹ دیکھیں

بورڈ آف سپروائزرز کی ذمہ داریاں

  • تعلیم، عوامی تحفظ، اور نقل و حمل سمیت معاملات پر کاؤنٹی گورنمنٹ کی پالیسی قائم کرنا
  • کاؤنٹی کے بجٹ کو منظور کرنا اور مقامی ٹیکس کی شرہ مقرر کرنا
  •  زمین کے استعمال کے منصوبوں اور عمارت تعمیر کرنے کے اجازت نامے کے بارے میں فیصلے کرنا

اسکول بورڈ

اسکول بورڈ ہر علاقے کی سرکاری اسکولوں کو چلاتے ہیں۔ ان کا کام ہے کہ وہ اسکول کی پالیسی مرتب اور ہدایات بنائں تاکہ سرکاری اسکولوں کے پروگرام کا مناسب انتظام یقینی ہو جائے

ہر کاؤنٹی کے اسکول بورڈ کی سیٹوں کی  تعداد فرق ہیں اور یہ بھی کہ کتنی سیٹیں ضلع اور/یا پوری کاؤنٹی سے منتخب ہوں گی۔ مزید معلومات کے لئے  اپنی کاؤنٹی کی ویب سائٹ دیکھیں

اسکول بورڈ کی ذمہ داریاں

  • اسکول سے متعلق مسائل پر طلباء، والدین اور عملے کی گواہی سننا
  • سرکاری اسکولوں کے لئے بجٹ اور پالیسیاں بنانا
  • سرکاری اسکول کے نصاب کے مواد کے بارے میں فیصلے کرنا
  • اساتذہ کی تنخواہوں کے فیصلے کرن

ووٹروں کو بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ میل کے ذریعے ووٹ ڈالیں یا جلد ووٹ دیں تاکہ الیکشن کے دن لمبی لائنوں سے بچ جائں۔ ووٹنگ کے مختلف طریقوں کے بارے میں جانیں تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کے آپ کےلئے کون سا طریقہ بہتر ہے، اور یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بات پہنچا سکیں

ڈاک کے ذریعے ووٹ دیں — غیر حاضر

اپنے غیر حاضر بیلٹ کے لئے درخواست دیں

  • آن لائن، یا
  • کاغذ پر – اس درخواست فارم کو پرنٹ کر کے مکمل کریں اور اپنی مقامی رجسٹرار آفس کو میل، فیکس یا، ای میل کے ذریعے بھیجیں۔ درخواست فارم انگریزی، ہسپانوی، کورین، اور ویتنامی زبانوں میں دستیاب ہے
  • غیر حاضر بیلٹ کی درخواست کرنے کا آخری دن ٢٧ اکتوبر شام کے ٥ بجے تک ہے
  • گر آپ ہر سال بذریعہ ڈاک ووٹ دینا چاہتے ہیں، تو آپ غیر حاضر بیلٹ درخواست پر مستقل غیر حاضری کا خانہ پُر کر سکتے ہیں۔
اپنے بیلٹ کو درست طریقے سے مکمل کرنے کے لئے تمام ہدایات پر عمل کریں۔

  • اس سال سے ووٹرز کو گواہ کے دستخط شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن اپنے سوشل سیکیورٹی نمبر کے آخری چار ہندسے اور سال پیدائش کو شامل کرنا ہوگا۔
اپنا بیلٹ واپس کریں، یا تو

  • بذریعہ ڈاک – پوسٹ آفس کو یہ ٧  نومبر تک وصول ہو جانا چاہئے
  •  محفوظ ڈراپ باکسز – اپنے شہر یا کاؤنٹی کی ووٹنگ سائٹ پر مقامات تلاش کریں
  • ذاتی طور پر ٧  نومبر شام ٧ بجے سے پہلے اپنے مقامی رجسٹرار آفس میں ووٹ ڈال دیں
کوئی بھی رجسٹرڈ ووٹر کسی بھی وجہ   سے غیر حاضر ووٹ دے سکتا ہے
مام میل-ان بیلٹس کو ٹریک کیا جا سکتا اپنا بیلٹ ادھر ٹریک کریںnakasecactionfund.org/vote
میل میں تاخیر سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنے بیلٹ کی  – درخواست کریں اور واپس کریں

ذاتی طور پر جلد ووٹ دیں

٢٢ ستمبر اور ٤ نومبر کے درمیان اپنے مقامی رجسٹرار آفس پے جائں
شناختی کارڈ کی ایک قابل قبول کاپی لائیں یا شناختی تصدیقی بیان پر دستخط کریں

  • پ کو کوئ بھی ایک شناخت دکھانے کی ضرورت ہے لیکن  اس کے لئے تصویر کی شناخت کی ضرورت نہیں ہے ۔ قابل قبول شناخت میں کوئی بھی سرکاری دستاویز شامل ہیں جن پر آپ کا نام اور پتہ ہو، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ، یوٹیلیٹی بل، یا پے چیک
  • اگر آپ کے پاس قابل قبول شناخت نہیں ہے، تو آپ کو پھر بھی ووٹ دینے کی اجازت ہو گی اگر آپ اپنی شناخت کی تصدیقی بیان پر دستخط کر لیں
اتی طور پر جلد ووٹ دینے کے لئے آپ کو کسی درخواست کو پُر کرنے کی ضرورت نہیں ہے نہ کسی وجہ کی
گر آپ کو زبان کو سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو یہ آپ کا حق ہے کہ کسی کو ووٹنگ بوتھ میں اپنے ساتھ لائں، مثلاً خاندان کے کسی فرد کو، دوست یہ پڑوسی، سوایے اپنے امپلائر یا یونین کے نمائندے کے۔

الکشن کے دن ووٹ دالیں

منگل ٧  نومبر کو صبح ٦ بجے اور شام ٧ بجے کے درمیان  اپنے پولنگ کے مقام پر جائیں

  • جو بھی لائن میں شام ٧ بجے تک موجود ہوں گے تو انہے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی
شناختی کارڈ کی ایک قابل قبول کاپی لائیں یا شناختی تصدیقی بیان پر دستخط کریں

  • پ کو کوئ بھی ایک شناخت دکھانے کی ضرورت ہے لیکن  اس کے لئے تصویر کی شناخت کی ضرورت نہیں ہے ۔ قابل قبول شناخت میں کوئی بھی سرکاری دستاویز شامل ہیں جن پر آپ کا نام اور پتہ ہو، جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹ، یوٹیلیٹی بل، یا پے چیک
  • اگر آپ کے پاس قابل قبول شناخت نہیں ہے، تو آپ کو پھر بھی ووٹ دینے کی اجازت ہو گی اگر آپ اپنی شناخت کی تصدیقی بیان پر دستخط کر لیں
گر آپ کو زبان کو سمجھنے میں مدد کی ضرورت ہے، تو یہ آپ کا حق ہے کہ کسی کو ووٹنگ بوتھ میں اپنے ساتھ لائں، مثلاً خاندان کے کسی فرد کو، دوست یہ پڑوسی، سوایے اپنے امپلائر یا یونین کے نمائندے کے۔

کیا آپ کے کوئ سوالات ہیں یا ووٹنگ میں کوئ مدد کی ضرورت ہے؟

مندرجہ زیل ہاٹ لائنز پر کال کریں

مینڈارن، کینٹونیز، کورین، ویتنامی، ٹیگالوگ، اردو، ہندی اور بنگالی: ٨٨٨-٢٧٤-٨٦٨٣ (888-274-8683)

شامل ہون

اپنی کمیونٹی میں شہری مصروفیت کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمیں ان رضاکاروں کی ضرورت ہے

فون بینکنگ

کینوسنگ